ڈاکٹر طاہر القادری کی پرخلوص خدمات کا زمانہ معترف ہے: عبدالجلیل نقشبندی 

جنڈ ( نامہ نگار ) اسلام کی نشرواشاعت کیلئے شیخ الاسلام پروفیسر علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پرخلوص خدمات کا زمانہ معترف ہے علامہ طاہر القادری سات سو سے زائد مذہبی وعلمی کتب تحریر فرمائیں اور چودہ جلدوں پر مشتمل سیرت رسول اکرم رحمت اللعالمین لکھی ہے بین الاقوامی سطح پر ہونیوالی دہشت گردی کے خلاف اپنی بھرپور آواز بلند کی ہے طاہر القادری کہتے ہیں کہ مروجہ سامراجی فرسودہ نظام کے خاتمے اور مصطفوی نظام کے نفاذ تک ملک و قوم کو بگڑاہوا حلیہ کبھی بہتر نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار علامہ عبدالجلیل نقشبندی قادری نے گذشتہ روز جلیل منزل محلہ غوثیہ جنڈ میں محمد آصف جلیل کی زیر سرپرستی حافظ محمد حسن جلیل کی زیر نگرانی حافظ محمد محسن جلیل کے زیر اہتمام علا مہ طاہر القادری کی سترویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملِک عدیل احمدمحمد ادریس عثمانی محمداسحاق صدیقی حافظ محمد صابر نقشبندی حافظ محمد ضمیر خان مٹھیال نمبردار ملِک محمد شعیب خان حافظ محمد ربنواز قادری گلیال پیر محمد حفیظ شاہ نقشبندی محمد رسلان حیدر قاری محمد کامران نقشبندی محمد اسلم خان آفریدی محمد عمران فاروقی ملِک ندیم خان ملِک محمد ارشد جلوال ودیگر معززعمائدین کے علاوہ تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداروںاور ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ 

ای پیپر دی نیشن