بھکر(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان ،پاکستاں ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر حافظ حمداللہ،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا محمد صفی اللہ،صوبائی رہنماء صاحبزادہ سعید احمد، وقار احمد طاہر،پروفیسر عامر حفیظ،عبدالحمید سیگڑا،حافظ حسین احمد نے جمعیت طلباء اسلام کے زیر اہتمام چوتھے سالانہ عزم طلباء کنونشن سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدراتی ریفرنس آئین،پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کی توہین ہے۔صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت ہے اور پارلیمنٹ میں لایا گیا ہے دونوں صورتوں میں حکومت کا متعلقہ مسئلہ پر صدارتی آرڈیننس جاری کرنا عدالت اور پارلیمنٹ پر عدم اعتماد ہے۔ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔نااہل حکومت کو ووٹ چوری، معیشت کی تباہی، بیروزگاری، مہنگائی اور حالیہ کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنشنل نے گواہی دی کہ ڈھائی برسوں سے پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔نااہل حکمران الزامات لگا کر اپوزیشن کی کردار کشی کرنے سے اپنی نااہلی اور ناکامی نہیں چھپا سکتے نااہل اور سلیکٹڈ وفاقی حکومت بار بار تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرا کر غریب مزدور اور محنت کش لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے،۔ 26 مارچ کا پی ڈی ایم کا احتجاجی مارچ موجودہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جن کو حکومت این آراو پر ملی ہے وہ اپوزیشن پر این آراو مانگنے کا الزام لگارہے ہیں جس دن پی ڈی ایم کے لانگ مارچ نے اسلام آباد کا رخ کیا اس دن عمران خان اور اس کے کرایے کے ترجمانوں کا آخری دن ہوگا۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما سنیٹر مولانا عطاء الرحمٰن، سابق سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ، سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پنجاب مولانا صفی اللہ، وقار احمد طاہر، پروفیسر عامر حفیظ، عبدالحمید، جیٹی آئی ضلع بھکر کے صدر حافظ حسین احمد، عمیرعثمان ودیگر نے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے،جمعیت طلباء اسلام نوجوان نسل فکری، اصلاحی، نظریاتی اور معاشی تربیت کررہی ہے۔جمعیت طلباء اسلام ضلع بھکر کے کنونشن میں مقررین نے وزیراعظم کے مدارس کے طلبا کو سیاست سے باہر رکھنے کی پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہر شہری کی طرح مدارس کے طلبا بھی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کا حق دار ہیں۔جمعیت طلباء اسلام ضلع بھکر کے عزم طلبا کنونشن میں جے یوآئی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات وقاراحمد نے ملک میں ناموس رسالت و عظمت صحابہ کا تحفظ یقینی بنانے کی قرارداد پیش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام عالم مسئلہ کشمیر پر بھارت مظالم کا نوٹس لے اور بھارتی بربریت رکوائے۔انہوں نے کہا ضلع بھکر میں میڈیکل کالج اور مکمل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔جمعیت طلباء اسلام ضلع بھکر کے سالانہ پروگرام میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر نعیم اللہ خان شہانی، عرفان اللہ خان نیازی دیگر سیاسی سماجی افراد سمیت مدارس سکولز، کالجر، یونیورسٹیز کے اساتذہ، طلبا، دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد وکلاء ڈاکٹرز، انجینئر صحافی برادری کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔جمعیت طلباء اسلام ضلع بھکر کے سالانہ کنونشن میں شاعر سید سلمان گیلانی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنا منظوم کلام پیش کیاپروگرام کے آخر میں جانقاہ سراجیہ سے تشریف لائے صاحبزادہ سعید احمد نے ملک و قوم کی بہتری کے لئے خصوصی دعا کی۔
صدراتی ریفرنس آئین،پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کی توہین ہے،عطاء الرحمان
Feb 10, 2021