چڑیاگھرمیںاینیمل اٹینڈنٹ کی غفلت ،لگڑ بگڑ کی ہلاکت ، انکوائری شروع

Feb 10, 2021

بہاولپور(نیوز رپورٹر)چڑیاگھربہاول پورمیں لگڑ بگڑ  (ہائینا )کی موت کھوہ میں پانی بھرنے سے ہوئی ‘زمہ داران کاتعین کرنے اوران کے خلاف کاروائی کیلئے کاروائی کاآغازکردیا گیاہے زرائع کے مطابق لگڑبگڑ(ہائینا)زمین میں سوراخ کرکے کھوہ(غار) بنالیتے ہیں اوروہی رہناپسندکرتے ہیں گذشتہ ماہ بھی ایک نراورمادہ ہائینا اپنے پنجرے میں زمین میں کھوہ بناکراندرچلے گئے جب وہ شام تک باہرنہ آئے تو اینیمل اٹینڈنٹ کو کہاکہ کھوہ کوکھودکراس میں سے دونوں ہائیناکوباہرنکالیں لیکن اینیمل اٹینڈنٹ نے کہا کہ ہم اس کھوہ میں پانی ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے دونوں لگڑبگڑ باہرآجائیں گے جس پر اینیمل اٹینڈنٹ نے ویٹرنری ڈاکٹرطارق کی موجودگی میں کھوہ میں پانی ڈال دیا جس پر ایک لگڑبگڑ کھوہ میں پانی بھرجانے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا جس کی اطلاع بھی  انہوں نے کیوریٹرچڑیاگھرکودینا مناسب نہ سمجھی اورنہ ہی انہوں نے محکمہ کے کسی اورآفیسرکواس کی اطلاع دی اورکئی روز بعد کھوہ کو کھود کر مرنے والے لگڑبگڑ کی لاش باہرنکالی زرائع کے مطابق اس حوالہ سے کارروائی کاآغاز کردیا گیاہے اور انکوائری کی جارہی ہے جبکہ لگڑبگڑ کی لاش پربھی زخموں کے کوئی نشانات نہ ہیں جس سے واضح ہوتاہے کہ وہ کسی لڑائی کی وجہ سے ہلاک نہ ہواہے۔

مزیدخبریں