راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) کاشتکاروں کو اُن کی دہلیز پر فنی راہنمائی کی سہولت فراہم کی جائے اور اس سلسلے میں فیلڈ سٹاف کی موثر مانیٹرنگ کی جائے۔ برجیوں کے رجسٹر تیار کیے جائیں جن میں پوری برجیوں کے نمبر اور پیغامات درج ہوں تاکہ ان کی تصدیق کی جاسکے اورسڑکوں پر موجود برجیوں پر پیغامات کی لکھائی موسمی فصل اور مقررہ وقت کے مطابق کی جائے ان خیالات کا اظہار اسپشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ) پنجاب وقار حسین نے شعبہ زراعت (توسیع) کی سہ ماہی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) نجاب ڈاکٹر محمدانجم علی نے بتایا کہ موجودہ ربیع میں گندم کے زیرِ کاشت رقبہ کا ہدف 1کروڑ62 لاکھ کے برعکس1 کروڑ64 لاکھ ایکڑ لایا گیا ہے اوراس سلسلے میں محکمہ نے سو فیصدٹارگٹ حاصل کیا ہے۔اس کے علاوہ دھان کا پیداواری ٹارگٹ کا بھی ہدف مکمل کیا گیا ہے۔
کاشتکاروں کو اُنکی دہلیز پر فنی راہنمائی کی سہولت فراہم کی جائے، وقار حسین
Feb 10, 2021