سانحہ میال، 11 مقتولین کے لواحقین کا پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار

Feb 10, 2021

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ چونترہ کے علاقے میال میں فائرنگ سے قتل کئے گئے 11 افراد کے لواحقین نے پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا اور الزام لگایا کہ گزشتہ سال 24 جولائی کو  میال میں ہمارے گھر کے 11افراد قتل کئے گئے سی پی او راولپنڈی نے انصاف کی یقین دہانی کرائی لیکن  پولیس نے قاتلوںکو بیگناہ قرار دے دیاجن سے پولیس نے ڈیل کی ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو بیگناہ قرار دیا گیاجبکہ ہم مقتولین کے ورثاء انصاف کے حصول کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے سانحہ میال کے لواحقین نذر عباس اور دیگر نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے سات ماہ گزر گئے نئے پاکستان میں ہم مشکلات سے دوچار ہیں چھوٹے بچوں کو بیدردی سے قتل کیا گیاپولیس نے تین ماہ تک ملزمان تھانے میں رکھے اور پولیس ہم پر صلح کیلئے دبائو ڈال رہی ہے لواحقین نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیںتحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے ادھر اے ایس پی صدر سرکل سعود خان نے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ تھانہ چونترہ کے سانحہ میال کے حوالے سے دونوں فریقین کی طرف سے درج مقدمات میں میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں