اسلام آباد ہائی کورٹ میں حملہ عدلیہ،اخلاقیات کی پامالیؔ  سینیٹرسراج الحق 

Feb 10, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی کا تصور دیوانے کا خواب بن گیا ہے عدالتوں میں انصاف نہیں ملتا اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا کا حملہ عدلیہ قانون اور اخلاقیات کی پامالی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،کے پی کے میں صوبائی وزیر قانون کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں مبینہ بدعنوانی  منظرعام پر آنے کے بعد تبدیلی سرکار کے دعوے کی قلعی کھل گئی ہے کرپشن میں ملوث وزیر سے صرف استعفی لینے سے بات نہیں بنے گی اب قوم عمران خان سے خود احتسابی اور پی ٹی آئی کیاحتساب کا مطالبہ کرتی ہے۔اس بدعنوانی کی ذمہ داری عمران خان کو قبول کرنی ہوگی وہ ناکام ثابت ہوئے ہیں ان کی ناک کے نیچے ان کے وزیر مشیر اور عہدیدار بدعنوانی میں ملوث ہیں عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی ہوگی۔ یوٹرن کے ماسٹر ریاست مدینہ کا خواب دکھانا چھوڑ دیں۔عوام حکمرانوں کے مکروفریب کو جان چکے ہیں۔جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کے لیے بھرپور تحریک چلارہی ہے،حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے حقوق کراچی کی تحریک اور مردم شماری کے لیے اٹھائی گئی آواز میں عوام کو بلا امتیاز باہر نکلنا ہوگایہی موجودہ اندرونی و بیرونی ملکی حالات کا تقاضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹاشاہ فیصل کالونی کے دورے اور سجادہ نشین چیئرمین علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان سفیر امن صاحبزادہ پیر احمدعمران نقشبندی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت وفاتحہ خوانی کے موقع پر شرکائسے خطاب کے دوران کیا۔ اشرافیہ نے قوم کو نسلی،لسانی اور فرقہ کی بنیاد پر تقسیم کیا جمہوریت کے نام پر قوم پر مسلط جاگیرداروں اور بدعنوان سرمایہ کاروں نے اسٹیٹس کو مضبوط اور قوم کے ساتھ مذاق کیا۔

مزیدخبریں