پی ٹی آئی  حکومت کنفیوژن کا شکار ہے، مرتضیٰ وہاب

سکھر (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے صدارتی آرڈیننس لانا ثابت کرتاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کنفیوڑن کا شکار ہے اور اسی کنفیوڑن کی وجہ سے وہ عوام کا استحصال کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے سکھرمیں سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو اور کچھ نہیں کرنا آتا مگر عوام کی تباہی کرنا اچھی طرح آتا ہے اور ڈھائی سال میں انہوں نے عوام کی تباہی کی ہے مگر پیپلزپارٹی انہیں اب مزہد تباہی کرنے نہیں دے گی اور ان کی راہ کی رکاوٹ بنی رہے گی انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا صدارتی آرڈیننس آئینی اور اخلاقی طور پر بدنیتی پر۔مبنی ہے اور اسے خود پتہ ہے کہ یہ معاملہ معمولی آرڈینس سے حل ہونے والا نہیں ہے اس لیے اس نے جب دیکھا کہ سپریم۔کورٹ میں پیش کیے گئے ریفرنس میں اسے ریلیف نہیں مل رہا تو اس نے پارلیمان میں آئینی ترامیم پیش کیں اور جب وہاں بھی دیکھا کہ کامیابی نہیں مل رہی ہے تو یہ آرڈیننس لے کر آگئے جو ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت خود اس حوالے سے کنفیوزڈ ہے ان کا کہنا تھا کہ آج عدالت نے ملازمین کی پینشن کے حوالے سے جو ہدایات دی ہیں وہ سندھ کابینہ کو پیش کریں گے اور جلد اس معاملے کو حل کرلیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن