سب مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈے ، کسی کی زمین پر ناحق قبضہ نہیں کیا : ندیم اعجاز 

Feb 10, 2021

 چکری(نامہ نگار)بلیو ورلڈ سٹی کے ایم ڈی چوہدری ندیم اعجاز نے کہا ہے کہ کسی کی زمین پر بھی ناحق قبضہ نہیں کیا یہ سب مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں جو ہماری مقبولیت میں کمی لانے کے لئے استعمال کیے جارہے ہیں جھوٹی ایف آئی آر کے اندارج اور میڈیا کے ذریعے اصل حقائق سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے مگر ہم  پہلے دن کی طرح آج بھی شفافیت اور میرٹ  پر عمل پیر اہیں اگر کوئی بھی ہمیں اوچھے ہتکھنڈوں میں ملوث پائے یا ہم نے کسی کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوتو وہ حقائق عوام کے سامنے لائے ہم ہر سزا بھگتنے کے لئے تیار ہیں نوائے وقت کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلیوورلڈ سٹی پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور پرکشش منصوبہ ہے ہم کاروبار سے زیادہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیںحکومت کے منشور میں غریب عوام کو چھت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اگر وہ اس شعبے میں کام کرنے والوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے اور اس شعبے میں بہتری کے لئے نئی اصلاحات نافذ کریں تو اس کے بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں بلیوورلڈ سٹی اسی ایجنڈے کی تکمیل میں پیش پیش ہے تاہم ہمیں بھی اس وقت کئی مشکلات کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں