قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)لیگی رہنماء ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ 19 تاریخ کو پی پی51میں ہر طرف شیر ہی دھاڑے گا اور باشعور عوام تحریک انصاف کے انتخابی نشا ن بلے کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے اور26 مارچ کو پی ڈی ایم کالانگ مارچ نااہل حکومت کو ہمیشہ کیلئے گھر بھیج دے گا کیوں کہ سلیکٹڈ حکومت کے نااہل وزراء نے غریب عوام پرمہنگائی کا اتنا بوجھ ڈال دیا ہے کہ ان کاجینا مشکل ہوگیا ہے'ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی51ضمنی الیکشن یو سی نت کلاں میں ڈور ٹو ڈور ک کمپین کے دوران کارکنوں سے دوران خطاب کیا۔
19 تاریخ کو پی پی51میں شیر دھاڑے گا: محمود بشیر ورک
Feb 10, 2021