پاک بحریہ نے کثیرالملکی بحری مشق امن 21 کے خصوصی نغمے کا پرومو جاری کر دیا

اسلام آباد: پاک بحریہ نے کثیرالملکی بحری مشق امن 21 کے خصوصی نغمے ” امن کی پکار” کا پرومو جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے کثیرالملکی بحری مشق امن 21 کے خصوصی نغمے ” امن کی پکار” کا پرومو جاری کر دیا۔ بحری مشق امن 21 کا یہ خصوصی نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں کا امتزاج ہے۔ گانے میں امن پسند ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کا پیغام دیا گیا ہے۔ خصوصی نغمہ پاک بحریہ کی امن کیلئے ہمہ وقت حاضر رہنے اور امن کے فروغ کیلئے دنیا بھر کے ممالک کو خوش آمدید کہنے کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق امن میں تقریباً 45 ممالک اپنے اثاثہ جات اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن