بنگلہ دیش میں تندوری چائے سے لطف اٹھا نے کارجحان بڑھنے لگا

Feb 10, 2021 | 17:57

ویب ڈیسک

بنگلہ دیش میں گرم مشروبات کی روایت چائےکی جانب مائل ہے۔بنگلہ دیش میں لوگ دن بھرمیں متعدد مرتبہ چائے سےلطف اٹھاتے ہیں۔جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے بیشترلوگوں کے لئے اعلی ترین درجے کی دودھ کی چائے کے علاوہ،قہوہ،سات رنگی چائےاورمسالہ والی چائے بھی چائے کی مشہور فہرست میں شامل ہیں۔اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ تندوری چائے بھی ہے جس نے حال ہی میں چائے کے قدردانوں میں بہت مقبولیت حاصل کی ہے۔تندوری چائے کو مختلف ذائقوں کےساتھ اورمٹی کےپیالے سے پینے کے لئے منفرد سمجھاجاتاہے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں فی الحال یہ بہت مقبول ہے۔ملک کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافات میں واقع ساورکےایک بازارمیں اکثرراتوں کو بہت سے لوگ تندوری چائے کے ایک اسٹال پرآتےہیں،جہاں باقاعدگی کے ساتھ اس خوشبودارمشروب کا مزیداراورخوشگوار ذائقہ حاصل ہوتا ہے۔یہ مخصوص چائےعام طو پر بلند درجہ حرارت پرمٹی کے پیالوں میں دھویں سے اضافی اجزاکےساتھ تیارکی جاتی ہے۔

مزیدخبریں