کورونا ایس او پیز خلاف ورزی کیس : لاہور کی سیشن عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت دیگر ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کاحکم دے دیا

لاہور کی سیشن عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت دیگر ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کاحکم دے دیا ۔لاہور کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد آصف نے کیس کی سماعت کی تو کیپٹن (ر) محمد صفدر، ایم پی اے مرزا جاوید، کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، بلال یسٰین، ملک سیف الملوک کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے ۔ کیس کی سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہونے کے لیے کئی بار تھانے گئے مگر ہمیں شامل تفتیش نہیں کیا جا رہا ، عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت6مارچ تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ پولیس نے (ن) لیگی رہنما ئوں کے خلاف گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم جلسے کے لیے ریلیاں نکالنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن