فلسطینی علاقوں میں پہلے انتخابات کے نظام الاوقات اور طریقہ کار پر اتفاق، 15سال میں پہلے انتخابات

فلسطینی گروپوں حماس اور فتح نے 2006 سے اب تک فلسطینی علاقوں میں پہلے انتخابات کے نظام الاوقات اور طریقہ کار پر اتفاق کیا ہے، اس کا اعلان دونوں فریقین نے قاہرہ منعقدہ دو روزہ مذاکرات کے بعد کیا، اس معاہدے کے ساتھ ہی دونوں گروپوں نے انتخابات کے نتائج کا احترام اور انہیں قبول کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مجوزہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات رواں برس بالترتیب 22مئی اور 31جولائی کو طے پائے ہیں، جن کے تحت یروشلم ، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ووٹنگ ہو گی ، معاہدے میں تمام سیاسی قیدیوں کی لازمی رہائی کا فیصلہ بھی شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن