لاہور شہر آوارہ کتوں کی آماجگاہ بننے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور شہر آوارہ کتوں کی آماجگاہ بننے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں کے 9 زونز میں 5ہزار 6سو 90آوارہ کتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ریلوے لائنز والے کھلے علاقے آوارہ کتوں کی آماجگاہ ہیں۔شہر کی274سوسائٹیز اور بند روڈ پر بھی آوارہ کتوں کی بہتات ہے۔لاہور میں دو سالوں کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔آوارہ کتوں کا شکار سب سے زیادہ کمسن بچے بن رہے ہیں۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ آوارہ کتوں کیخلاف فوری آپریشن کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن