صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کیلیے پوری محنت اور لگن سے کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ہیں۔اب ملک میں صرف ر عوامی فلاح وبہبود کی سیاست ہی کامیاب ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر پورا اعتماد ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق صوبہ پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنانے کے لیے موثر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں پنجاب میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت تک مکمل کرنے کیلے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کیلیے پوری محنت اور لگن سے کام کر رہی ہے :صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین
Feb 10, 2021 | 19:24