وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ سینٹ الیکشن پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے - اس ٹولے نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کی-ویڈیو سیکنڈل نے سینٹ الیکشن میں ضمیروں کے سودوں کا پردہ چاک کیا ہے اور یہ عناصر پھر چمک کے ذریعے بولیاں لگانا چاہتے ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہاکہ اوپن بیلٹ سے الیکشن میں شفافیت آئے گی اور اوپن بیلٹ سے منڈیاں لگانے کا قبیح کاروبار ختم ہو گا-انہوں نے کہاکہ ایک طرف کرپٹ عناصر ہیں اور دوسری طرف پی ٹی آئی کی ایماندار قیادت - 22کروڑ عوام کے سامنے اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں اورپوری قوم نے دیکھ لیا ہے کہ ووٹوں کے سوداگر کون ہیں -
سینٹ الیکشن پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے:عثمان بزدار
Feb 10, 2021 | 19:31