اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سرمایہ کاری بورڈ نے اپنی تیسری ای کچہری منعقد کی۔ آئی ٹی سیکٹر، فوڈ پروسیسنگ، سیاحت اور مہمان نوازی کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے ارکان نے اپنے سوالات اور تجاویز کے ساتھ سرمایہ کاری بورڈ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ای کچہری کو سرمایہ کاری بورڈ کا ایک مثبت قدم قرار دیا اور شکایات کے بروقت حل اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن طریقے سے سہولت فراہم کرنے پر سرمایہ کاری بورڈ ٹیم کی تعریف کی۔