جعلساز انجام کو پہنچ گیا: حسن مرتضیٰ‘ فیصل وائوڈا کی نااہلی کا خیر مقدم 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے الیکشن کمشن کی طرف سے تحریک انصاف کے سینٹر فیصل وائوڈا کو نا اہل قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور جھوٹا اور جعلساز اپنے انجام کو پہنچ گیا۔حکومت فوری طور پر فیصل وائوڈا کی طرف سے حاصل کی گئی مراعات اور تنخواہیں واپس لے۔انہوں نے کہا کی نیازی کے ارد گرد ٹیکس چور اور جعلی حلف ناموں والے کھڑے ہیں۔جعلساز واڈا قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے بھی بے آبرو ہو کر نکلا ،انکا بڑا بھی قومی اسمبلی سے جلد رسوا ہو کر نکلے گا۔حسن مرتضی نے مزید کہا کہ فیصل وائوڈا کی ڈس کوالیفیکیشن پیپلز پارٹی کے موقف کی جیت ہے۔الیکشن کمشن نے بہترین انداز میں جعلی سینٹر کو اس کے انجام پر پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...