اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے افضل گرو اور محمد مقبول بھٹ کی برسی کے موقع پر شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کا جذبہ حریت بھارتی افواج کے تمام تر مظالم سے زیادہ طاقتور ہے ، افضل گرو اور مقبول بھٹ جیسے شہدا کی قربانیوں کے باعث حق خود ارادیت کی جدوجہد بھر پور انداز سے جاری ہے ۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افضل گرو کا عدالتی قتل بھارتی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔دنیا بھارت میں موجود اقلیتوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے،سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے دیر پا امن کے لیے ضروری ہے۔