لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، لیاقت علی،امتیاز طاہر، نادیہ جمشید،جام صادق، رانا انوار،راناالطاف ،طارق زیدی ،ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی و دیگر نے کہا کہ وزیر اعظم پرائیویٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے صنعت کاروں کو اپیلیں کر رہے ہیںلیکن اپنے ماتحت ملازمین کے حالات زندگی سے ناواقف ہیں۔ ان کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے انہیں طفل تسلیاں دے رہے ہیں اور 11فروری 2021 میں ہونیوالے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے جبکہ دوسری طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ملازمین کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے۔