اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سی پیک کے تحت شروع کئے جانے والامنصوبہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ منصوبے سے یومیہ 884 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج ملکی ترقی میں پیش پیش ہے۔ دریائے کنہار پر سی پیک کا سکی کناری پن بجلی منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا۔