اسلام آباد( خبر نگار) مملکت خداداد وطن عزیز پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے حصول کا بنیادی مقصد ہی ایک ایسی سرزمین کاحصول تھا جہاں اسلام کی تعلیمات اور ہدایات پر عمل کیا جا سکے۔ پاکستان کے متفقہ آئین میں بھی قرآن وحدیث کوسپریم لا کی حیثیت حاصل ہے تمام اسلامی مسالک اس پا ک وطن عزیز کے گلدستہ کے مختلف پھول ہیں جو انفرادی حسن بھی رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار ڈاکٹرقبلہ ایاز ‘سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، عارف حسین ، نور محمد ھادی ، علامہ محمد محسن علی مرکزی راہنما متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان، ڈاکٹر سید اسامہ بخاری و دیگر علما نے کیا۔
تشددآمیز رجحانات کا فروغ دشمن طاقتوں کا ایجنڈا ہے: قبلہ ایاز
Feb 10, 2022