بلوچستان کے عوام اولین ترجیح ہونی چاہئے: اسد عمر

Feb 10, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن، سیکرٹری پلاننگ ڈویلپمنٹ اور چیف سیکرٹری حکومت بلوچستان کو جنونی بلوچستان میں پانی کے پراجیکٹس کی کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ کے مجوزہ مسودے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے بلوچستان کے عوام اولین ترجیح ہونا چاہئے تاکہ وہ ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔ وفاقی وزیر نے یہ ہدایات جنوبی بلوچستان کے لیے کیڈ کے مجوزہ مسودے پر پیش رفت کیلئے اجلاس میں کی۔

مزیدخبریں