تربت(نامہ نگار) گزشتہ روز بلوچستان ریزیڈنشل کالج تربت کے مقام پر وومن ایکسپو 2022 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں ماہ جبیں شیران نے سیکریٹری وومن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ظفر علی بلیدی اور آئی جی ایف سی (ساؤتھ) میجر جنرل کمال انور اور کمشنر مکران شبیر احمد مینگل کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر باقاعدہ تقریب کا آغاز کیا۔اس دوران تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت جان محمد بلوچ،ڈائریکٹر وومن ڈیویلپمنٹ شازیہ ریاض گچکی، مینیجر وومن ڈیویلپمنٹ روبینہ شاہوانی، بلوچستان کی پہلی وومن محتسب صابرہ اسلام،یو این ڈیویلپمنٹ پروگرام بلوچستان کی سربراہ صدیقہ سلطان،یو این وومن ڈیویلپمنٹ پروگرام بلوچستان کی سربراہ طلعت جہاں،پرنسپل بلوچستان ریزیڈنشل کالج داؤد بلوچ سمیت مختلف لوگوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھیں۔دریں اثنائ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے مہمان خاص پارلیمانی سیکریٹری برائے ترقی نسواں ماہ جبیں شیران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن میرے لیے انتہائی خوشی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربت وومن ایکسپو 2022 میں خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت سے یہ بات ثابت ہوگیا ہے کہ تربت میں باصلاحیت خواتین کی کوئی کمی نہیں ہے بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان کو مردوں کے برابر یکساں مواقع فراہم کریں۔
ریزیڈنشل کالج تربت ‘ وومن ایکسپو 2022 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب
Feb 10, 2022