لاہور(خصوصی نامہ نگار )تبلیغی جماعت کے سابق عالمی مبلغ مولانا مفتی زین العابدین کے چھوٹے بیٹے مولانا محمد یوسف رابع کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، نائب مہتمم مولانا احمد حسن، حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید،حافظ خالد حسن ،مولانا زبیر حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مولانا مجیب الرحمن نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم انتہائی متقی، پرہیزگار اورنیک سیرت انسان تھے ان کی تمام زندگی دعوت و تبلیغ،اسلام کی اشاعت اور دین کی خدمت میں گزری۔
عالمی مبلغ مفتی زین العابدین کے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت
Feb 10, 2022