سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی) ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کی زیر نگرانی خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کیلئے ضلعی پولیس کے اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد اساتذہ اور طالبات کو پنجاب پولیس کی طرف سے خواتین کو تحفظ کی فراہمی کے متعلق کیے گئے اقدامات کے متعلق آگاہ کرنا تھا۔ سیمینار میں ضلعی پولیس کی طرف سے انچارج اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل سب انسپکٹر شازیہ آصف نے بتایا کہ لاچار، بے سہارا اور ہراسگی کا شکار خواتین کے تحفظ کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔
سانگلہ ہل:اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں آگاہی سیمینار
Feb 10, 2022