اسلام کو جتنا دبایا جائیگا، اتنا ہی ابھرے گا، خواتین جماعت اسلامی 

Feb 10, 2022

لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماؤں نے کرناٹک کی طالبہ مسکان کو سلام پیش کرتے ہوئے بھارت میں انتہا پسندوں اور حکومت کی جانب سے حجاب دشمنی پر مبنی اقدامات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہاہے کہ دنیا جان لے، اسلام کو جتنا دبانے کی کوشش کی جائے گی، یہ اتنا ہی ابھرتا چلا جائے گا،کرناٹک کی بہادر مسلمان بیٹی دنیا بھر میں جرات و بہادری کا نشان اور مسلم بچیوں طالبات کے لیے مشعل راہ بن گئی ہے۔مرکزی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،ثمینہ سعید،،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق ،امور خارجہ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،صدر لاہور ڈاکٹرزبیدہ جبیں نے کہاکہ دنیا کے ہر انسان کو جب اپنی مرضی کا لباس پہننے کا حق حاصل ہے تو مسلمان خواتین اور بچیوں کو کیوں نہیں؟ بھارت میں نہ صرف مسلمان طالبات پر حجاب کی وجہ سے تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں بلکہ دین اسلام سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو انکے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے پر زندگی مشکل بنائی جارہی ہے ، مسلمانوں پر انتہا پسندی کا الزام لگانے والے مسلمانوں کے خلاف خود بد ترین تعصب اور انتہا پسندی کا شکار ہیں۔ 

مزیدخبریں