ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی) شہریوں کو ڈینگی، پولیو اورکرونا سے بچاؤ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ،تمام افسر اپنی ذمہ داریوں کو ترجیحی بنیادوں پر اداکریں تاکہ انسدادی و حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کسی جگہ کوئی کمی یا کمزوری نہ رہے، انسداد ڈینگی میں غفلت اور لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویز وڑائچ نے ڈینگی تدراک، اس کی روک تھام، پولیو اور کرونا ویکسی نیشن کے ٹارگٹ کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ڈاکٹر زینب طاہر،سی او او ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر راشد خان ،ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران واجد ،ایم ایس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسروں نے شرکت کی۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران واجد نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ڈینگی، پولیو اور کرونا ویکسی نیشن ٹارگٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
شہریوں کو ڈینگی، پولیو ‘ کرونا سے بچاؤ کیلئے اقدامات جاری ہیں:زاہد پرویز
Feb 10, 2022