کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی) گزشتہ روزجمعیت علماء پاکستان (نورانی) ضلع قصور کی شوریٰ کا اجلاس ضلعی صدر چوہدری بشیر احمد کی صدارت میں پاکستان ہائی سکول میں ہوا۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع بھر میں مضبوط امیدوار اتارے جائیںگے ۔جے یو پی ضلع قصور کے ترجمان حافظ جمشید علی سعیدی نے میڈیا سے کہا کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں سے مارچ کے پہلے ہفتے میں امیدواروں کی فہرستیں فائنل کر کے مرکز میں جمع کرادی جائیں گی۔ اجلاس میں ضلع کے جنرل سیکرٹری علامہ محمد ارتضیٰ نورانی نے شوریٰ سے کہا کہ بھرپور کامیابی حاصل کرنے کے لیے ابھی سے تیاری کی جائے۔اجلاس میں جے یو پی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوان،پروفیسر حفیظ جنجوعہ، ڈاکٹر یوسف آرائیں نے شرکت کی۔ شوریٰ میں مولانا ارشاد حسین، رشید ظفر، چوہدری اسلام خان اور دیگر اراکین شوریٰ نے اظہار خیال کیا۔
جمعیت علماء پاکستان ضلع قصور کی شوریٰ کا اجلاس‘ بلدیاتی انتخابات میں مضبوط امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان
Feb 10, 2022