لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے وکلاء ہسپتال کی تکمیل کیلئے فنڈز کا اجراء نہ کرنے کے خلاف کیس میں درخواست گزار کو پٹیشن کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ عدالت کے روبرو خرم لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ بابا گرائونڈ لاہور میں وکلاء ہسپتال فنڈز نہ ملنے پر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ رہا۔ عدالت حکومت پنجاب کو فنڈز کے اجراء کا حکم دے۔ عدالت سے استفسار کیا کہ عدالت کس قانون کے تحت حکومت کو فنڈز کے اجراء کا حکم دے۔