گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)فکر اقبال سوسائٹی کی جانب سے گفٹ یونیورسٹی میں ایک روزہ یوتھ سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار کا عنوان ـــ "پیغام اقبال نوجوانان کے نام" تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین فکر اقبال سوسائٹی پاکستان طاہر باہو تھے ۔ جبکہ سربراہ شعبہ انکلش پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان، ڈائریکٹر سوسائٹی پروفیسر مسعود نعیم،ڈپٹی رجسٹرار محمد زاہد، ریاض ظفر، عمر فاروق ناز سمیت طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔یوتھ سیمینار سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے طاہر باہو نے کہاکہ دنیا میں کوئی بھی کام ناممکن نہیں ۔ ہر وہ کام جو انسان کے خیال میں آ جائے اسے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ آج دنیا میں جتنی بھی ترقی ہوئی ہے وہ ماضی کے لوگوں کی محنت سے ہے۔ ہمیں اب بڑے مقاصد کی تمہید باندھنا ہو گی اور دنیا میں تیزی سے ہوتی ہوئی ڈوویلپمنٹ میں اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔ پاکستان میں نوجوان آبادی کا 60فی صد ہیں اور ہمیں اس بات کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ہمیں پتہ ہے کہ پیارے پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے لیکن بھر بھی نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ مایوسیوں کو چھوڑ کر صبر اور شکر کا دامن تھامیں اور اپنی اپنی لائن میںسخت محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا وقت بھی جلد بدلے گا اور پاکستان کے نوجوانوں ہی میں سے دنیا کو بڑے بڑے لیڈر ملیں گے جو عالم اسلام سمیت پوری دنیا کی امامت تک پہنچنے کا حوصلہ اور کردار رکھنے والے ہوں گے۔
نوجوان آبادی کا 60فی صد ہیں ،ہمیں فائدہ اٹھانا چاہئے: طاہر باہو
Feb 10, 2022