حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں : خالد محمود

Feb 10, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالدمحمودنے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد اور حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں نواز شریف عمران خان کے ہوتے ہوئے کبھی بھی ملک واپس نہیں آئے گے 23 مارچ کا لانگ مارچ 20 مارچ کو ہی ختم ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے کیا اس مو قع پر میاں منور اقبال ،محمد زبیر ،امجد گادی ،یاسر ندیم شیخ ،ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر بھی موجود تھے خالد محمود نے کہاکہ شہباز شریف او رزرداری کی ملاقات کو عوام سیاسی قلابازیاں کا نام دے رہے ہیں اب ن لیگ کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو دفن ہو چکا ہے ۔ حکومت پر عدم اعتماد کی باتیں کرنے والی اپوزیشن اسمبلی سے ایک بل کو مسترد نہیں کر اسکی حکومت ہٹانے کا مشن دراصل اپنی پارٹی میں بھاگنے والے لوگوں کو تسلی دینا ہے۔

مزیدخبریں