لاہور(لیڈی رپورٹر)ق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی، سیکرٹری انفارمیشن کنول نسیم، نائب صدر شبنم چوہدری نے صدارتی ایوارڈ یافتہ مصنفہ کالم نگار اور سابق رکن قومی اسمبلی بشریٰ رحمن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ رحمن قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کے حقوق کیلئے متحرک رہتی تھیں پارٹی خواتین ونگ کے لیے انہوں نے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں ۔ان کی ناگہانی موت سے ان کا خلاء پر نہیں کیا جاسکتا۔