ایوی ایشن سکیورٹی تنازعہ، اسرائیل نے امارات کیلئے فلائٹس معطلی کی دھمکی دے دی

Feb 10, 2022

تل ابیب (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے اپنی تمام پروازیں روکنے کے فیصلے میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر عرب ملک دبئی میں ہوا بازی کے حفاظتی انتظامات کو قبول کرنے میں ناکام رہتا ہے تو ’علاقائی بحران‘ پیدا ہو جائے گا۔ ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ نے ایوی ایشن سکیورٹی تنازعہ پر ڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے دبئی کو اسرائیل کی شرائط ماننے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔ اسرائیلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبردار کیا کہ اسرائیل بالآخر متحدہ عرب امارات کے ساتھ شعبہ ہوا بازی میں اپنا تعاون ختم کر سکتا ہے۔
دھمکی

مزیدخبریں