لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلش کرکٹر جیمز ونس نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرائوڈ کا شور کرکٹ کا مزہ بڑھا دیتا ہے۔ اکتوبر میں انگلینڈ کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق نہ ہونا مایوس کن تھا۔ فیصلے اوپر کے لوگ کرتے ہیں، کھلاڑیوں کو فیصلوں سے آگاہ کیا جاتا ہے، متعدد بار پاکستان آچکا ہوں، ہمیشہ خود کو محفوظ تصور کیا۔ مجھ سے کھلاڑی جب تجربے کا پوچھتے ہیں تو مثبت فیڈ بیک ہی دیتا ہوں، امید ہے انگلش ٹیم جب آئے گی تو فل کراوڈ کے سامنے میچز ہوں گے۔ پی ایس ایل میں کھیل کر مختلف کنڈیشنز کا اچھا تجربہ ہوا ہے۔