فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

Feb 10, 2022

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں ایڈوائزری کمیٹی13 ارکان پر مشتمل ہے ۔ ارکان میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز، وزیر صنعت و پیداوار، مشیر تجارت و سرمایہ کاری، محکمہ فنانس، آئی ٹی و قانون کے سیکرٹریز، ممبر ٹیلی کام، چیئرمین پی ٹی اے، فریکیونسی ایلوکیشن بورڈ، سمیت اہم اداروں کے حکام شامل ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کا کہنا ہے کہ کمیٹی عالمی معیار کے مطابق پاکستان میں دستیاب اور استعمال ہونے والے سپیکٹرم کا جائزہ لے گی۔
سید امین الحق

مزیدخبریں