راولپنڈی(جنرل رپورٹر) راولپنڈی فریش ملک ایسوسی ایشن کے وفد نے پیمرا ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر آپریشن طاہر اور ڈپٹی ڈائریکٹر حسنین سے ملاقات کی،وفد میں فریش ملک ایسوسی ایشن کے صدر اورنائب صدر مرکزی انجمن تاجران ملک محمد وقار، جنرل سیکرٹری چوہدری فیاض احمد نے اسلام آباد فریش ملک ایسوسی ایشن کے صدر مظفراحمد ہاشمی، فنانس سیکرٹری عبداللہ اسماعیل اور راولپنڈی فریش ملک ایسوسی ایشن کے نائب صدور حاجی محمد اشرف، ملک محمد آصف، اور افتخار احمد، مرکزی فنانس سیکرٹری جہانگیر اختر اور قاری عثمان افتخار شامل تھے،اس موقع پر تازہ دودھ کے خلاف مہم اور کھلے دودھ کو بد نام کرنے کی سازش پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔