راولپنڈی(محبوب صابر)راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالتوں نے رواں سال 2022ء میں اب تک 2ریفرنسوں کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلے سنائے جبکہ 15ریفرنس زیر سماعت ہیں، رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 4خصوصی احتساب عدالت قائم ہیں ، جن میں یکم جنوری 2022کو 17مختلف ریفرنس زیر سماعت تھے جن میں سے 2کا فیصلہ ہوا، خصوصی احتساب عدالت نمبر ایک کے جج راجہ قمر الزمان کی عدالت میں 7ریفرنس زیر سماعت تھے جن میں سے ایک ریفرنس میں ملزمہ سعدیہ انور کو 5سال قید سخت اور 4کروڑ 90 لاکھ ر جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ملزمہ کے خلاف نیب حکام نے 2020میں ریفرنس دائر کیا جس میں الزام لگایا گیا کہ ملزمہ نے خود کو دبئی میں کاسمیٹکس کی امپورٹر ظاہر کرکے سرمایہ کاری کا منافع کا لالچ دے کر فراڈ کیا، اب فاضل عدالت میں مضاربہ اور اثاثہ جات سمیت 6مختلف ریفرنس زیر سماعت ہیں، خصوصی احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد سعید اللہ ملک کی عدالت میں رواں سال میں اب تک 3ریفرنس زیر سماعت تھے جن میں غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس میں سی ڈی اے کے سابق ڈپٹی ڈی جی بلڈنگ ملک غلام مرتضیٰ کو 10سال قید سخت اور پونے 6کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔