سوئٹزرلینڈکی براہ راست سرمایہ کاری  میں 15.31 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان میں سوئٹزر لینڈکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بنک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں سوئٹزر لینڈکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 59.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.31 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں  سوئٹزر لینڈکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 51.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن