نیویارک (اے پی پی)امریکی فارما سوٹیکل کمپنی فائزر نے کہا ہے کہ 2022 ء کے دوران اس کی کورونا وائرس ویکسین اور دوا کی فروخت سے مجموعی آمدنی کا حجم 50 ارب ڈالر سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ، اس کی وجہ ان کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو البرٹ بورلا کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق فائزر کی کورونا وائرس ویکسین اور دواکی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور رواں سال ان کی فروخت کا حجم 52 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے۔انھوں نے کہا کہ 2021 کے دوران کمپنی کا منافع 22 ارب ڈالر رہا جو 2020 کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ ہے،اس سال کے دوران کمپنی کی مجموعی آمدنی 81.3 ارب ڈالر رہی جس میں سے کرونا ویکسین کا حصہ 36.8 ارب ڈالر رہا۔