لاہور(بزنس رپورٹر) پی سی ایس آئی آر کے اْمیدوار برائے صدر ملک محمد مصطفی کھوکھر نے کہا ہے کہ منتخب ہونے کے بعد پی سی ایس آئی آر سٹاف سوسائٹی کو ہر لحاظ سے لاہور کی نمبرون سوسائٹی بنائوں گا۔ماضی میں بھی سوسائٹی کو ہر لحاظ سے بہتر بنایا اور اب بھی اسے نمبر ون بنانے اور بہتری کیلئے ہر وقت کوشاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔سوسائٹی کے تمام ممبران کو فیملی کی طرح سمجھتا ہوں۔ان کے ہر دکھ درد میں شمولیت، ہر مشکل میں ان کیساتھ کھڑا ہونا اور انہیں اچھے سے اچھا ماحول فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اگر ممبران نے مجھے منتخب کیا تو میں اپنے وعدوں پر ہر صورت پورا اتروں گا اور وہ دیکھیں گے کہ ان کا انتخاب بہترین انتخاب ہے۔