اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام یوم کشمیر کے حوالے سے پروگرام منعقد کروایا تقریری مقابلے کروائے گئے جس میں فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں نے شرکت کی، سیکنڈری لیول کے مقابلہ جات میں سیرت فاطمہ (فوجی فاونڈیشن)نے پہلی، گہنوا(فوجی فانڈیشن) نے دوسری اور اقرا خالد (پرائیویٹ) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح ہائیر سیکنڈری لیول کے تقریری مقابلے میں سیدہ طیبہ بتول(فوجی فائونڈیشن)نے پہلی، ہمادیہ علی(فوجی فائونڈیشن) نے دوسری اور فرح ناز(فوجی فائونڈیشن) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح تینوں پوزیشنز فوجی فا ئونڈیشن نے حاصل کی،اسی طرح سیکنڈری لیول پر مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں عشا اسلم(فضائیہ انٹر کالج ای نائن)نے پہلی ، نور الایمان(فضائیہ نور خان) دوسری،جویریہ انیس(فوجی فائونڈیشن) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایچ ایس ایس سی لیول پر آمنہ ادریس( فوجی فائونڈیشن)پہلی ، سمرا شاہد(فوجی فائونڈیشن اٹک )دوسری، جبکہ عائشہ حسین (پرائیویٹ)نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی تعلیمی بورڈ سیکرٹری عتیق احمد نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مقابلے میں حصہ لینے والے تمام بچوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔