راولپنڈی (جنرل رپورٹر)شعبہ مگس بانی و حشراتِ اثمار راولپنڈی محکمہ زراعت پنجاب کے زیرِ اہتمام شہد کی مکھیاں پالنے کے متعلق 05 روزہ تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ تربیتی سیمینار14 تا 18 فروری 2022 تک جاری رہے گا۔ اس کورس کا مقصد مگس بانی کے کاروبار سے منسلک افراد اور نیا کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند افراد کی تربیت کرنا ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو سا ئنسی بنیادوں پر استوار کر سکیں۔ کسان اور کم آمدنی والے افراد مگس بانی کا پیشہ اختیار کر کے اپنے معاشی حالات بہتر کر سکتے ہیں۔ اس کورس میں شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات کے لئے تعلیم و عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ کورس میں شرکت کرنے کے خواہش مند خواتین و حضرات شعبہ تحقیقات مگس بانی و حشرات اثمار کے دفتر بمقام ایگریکلچرل کمپلیکس بلمقا بل ڈویژنل پبلک سکول، شمس آباد، مری روڈ،راولپنڈی میں یا فون نمبر 051-9292071 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
شہد کی مکھیاں پالنے کے متعلق 5 روزہ تربیتی سیمینار 14فروری سے شروع ہو گا
Feb 10, 2022