اگیگا کے کل کے احتجاج میں بھر پور شرکت کریں گے، یونائیٹڈ ٹیچرز فورم

اسلام آباد(نا مہ نگار)یونائیٹڈ ٹیچرز فورم کا ایک اجلاس فورم کے سرپرست اعلی رانا محمد رفیق کی رہائش گاہ پر ان کی ہی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں فورم کے چیئرمین ملک امیر خان،وائس چیئرمین محمد انور ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر انجم،پریس سیکرٹری اسد ایوب ،محمد اسحاق یوسفزئی،غضنفرمرزا،غلام رسول عابد نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فورم کے اساتذہ دس فروری کو اگیگا کی طرف سے ہونے والے احتجاج میں بھر پور شرکت کریں گے۔اجلاس میں کہا گیا کہ یہ چونکہ اجتماعی مفاد کا معاملہ ہے اس لئے ماضی کی طرح اس احتجاج کو کامیاب بنانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن