سانگھڑ میں  قبضہ مافیا نے  قبرستان تک نہ چھوڑے

Feb 10, 2022

سانگھڑ (نامہ نگار ) سانگھڑ کے قریب نواحی علاقے چک 52 میں علاقہ مکینوں نے قبرستان پر قبضہ کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سہیل احمد منگڑ، رمضان آرائیں، صدیق آرائیں، حاجی مولا داد بروہی، اکرم آرائیاں‘ الہی بخش بلیدی ویگر نے میڈیا کو بتایا کہ  یہ قبرستان  ایوب خان کے دور کا ہے اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے اس قبرستان پر  پر ملزم نے مبینہ طور جعلی کاغذات بنوا کر زبردستی قبضہ کرنا چاہتا ہے اور ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے کہ یہ قبرستان کی جگہ میری ہے اور اب یہاں کسی کو دفن ہونے نہیں دوں گا جبکہ ہمارے اس قبرستان میں پیارے مدفون ہیں ہم اعلی احکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ قبرستان کا بلاک ہمیں واپس دیا جائے تاکہ ہم اپنے پیاروں کو دفن کرسکیں۔ 

مزیدخبریں