ٹنڈوآدم مونسپل کمیٹی کے مزید  11ملازمین کرونا میں مبتلا 

ٹنڈوآدم (نامہ نگار    ) ٹنڈوآدم مونسپل کمیٹی کے مزید 11ملازمین کرونا میں مبتلا، تعداد 13 ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم مونسپل کمیٹی کے مزید 11 ملازمین ندیم احمد ولد حمزہ، نیاز حسین ولد ارباب، سردار ولد محمد جڑیو، محمد صغیر ولد چھوٹے خان، ممتاز علی ولد غلام حسین،زاہد حسین ولد آچر عمران علی ولد محمد، غلام حیدر ولد اللہ بچایو، ذاکر ولد رحیم بخش، امان اللہ ولد نور محمد اور شہزاد ولد عبدالحمید کی کرونا کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہیں جبکہ دو ملازمین نادر وریاہ اور نسیم احمد کی رپورٹ دو روز قبل پازیٹیو آئی تھی مونسپل حکام نے مونسپل آفس بند کردیا ہے اور کرونا میں مبتلا مریضوں کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن