کراچی(نیوز رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی(آئی بی اے)کے سینٹر فارایکسیلنس ان جرنلزم کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے سینئر صحافی امبر رحیم شمسی کے نام کی منظوری دیدی گئی ۔کمیٹی نے تین خاتون امیدواروں کیا تھا جن میں ناجیہ اشعر، مونا خان اور امبر رحیم شمسی شامل تھیں۔ سینٹر فار ایکسیلنس ان جرنلزم کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے 70 درخواستیں موصول ہوئی تھیں ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 15 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا اور میرٹ پر انتخاب کے لیے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر اکبر زیدی کی جانب سے باقاعدہ کمیٹی بنائی گئی جس میں سینئر صحافی اظہر عباس، ڈین آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر عاصمہ حیدر اور دو فیکلٹی کے ارکان شامل تھے۔ کمیٹی نے 15 امیدواروں کے انٹرویوز کر کے تین امیدواروں کا انتخاب کیا۔ بعدازاں ان تینوں امیدواروں کو حتمی انتخاب کے لیے بورڈ آف گورنرز کی قائم کردہ سلیکشن کمیٹی کے سامنے بھی پیش کیا گیا جس نے امبر رحیم شمسی کی نام کی منظوری دی۔