کرونا: 50 اموات، 4253 نئے کیس، امریکہ کی عطیہ کردہ ویکسین5 کروڑ سے زائد ہوگی

اسلام آباد (خبر نگار، خصوصی نامہ نگار) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کرونا وائرس کے مزید 4 ہزار 253 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 5 ہزار 109 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 601 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 161 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں سپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 86 ہزار 262 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 731 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 54 ہزار 298 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ دریں اثناء پاکستان کیلئے امریکہ کی جانب سے عطیہ کئے جانے والے کووڈ 19 ٹیکوں کی تعداد 5 کروڑ خوراکوں سے زائد ہوگئی جبکہ واشنگٹن پاکستانیوں کیلئے زندگی بچانے والی ویکسین کی ترسیل کے عزم کی تکمیل کیلئے کوششوں میں مصروف عمل ہے امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی ناظم الامور اور انجیلا ایگلر نے کہا امریکہ نے فائزر کے تیار کردہ 47 لاکھ ٹیکوں پر مشتمل کھیپ کی گزشتہ ہفتے کے آخر میں پاکستان کو ترسیل کی۔ دریں اثناء  جرمنی میں کرونا کی وبا کے باعث عائد پابندیوں میں رواں ماہ کے اواخر تک نرمی زیر غور ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عام جرمن صارفین ویکسی نیشن مراکز اور ڈاکٹروں کے کلینکس کے علاوہ کسی بھی ڈرگ سٹور سے بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...