پی ڈی ایم اجلاس کل طلب، چند روز میں شہباز ترین ملاقات کا امکان

اسلام آباد (رانا فرحان اسلم، خبر نگار) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس جمعہ شام چھ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن صدارت کریں گے جس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت پی ڈی ایم کا حصہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین وڈیو لنک پر شریک ہونگے۔ اجلاس میں میاں شہباز شریف پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم )، مسلم لیگ (ق)، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کیساتھ رابطوں کے حوالے سے مکمل کارگزاری سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کو آگاہ کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائیگی۔ پی ڈی ایم اجلاس میں حکومت مخالف تحریک بالخصوص ایوان کے اندر تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی مشاورت عمل میں آئیگی۔ طے کیا جائے گا کہ ایوان میں نمبر گیم پوری ہونے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ یا وزیراعظم میں سے کس کیخلاف پہلے تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں شہباز شریف کا جہانگیر ترین سے براہ راست رابطہ ہونے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے مابین پیغام رسانی کا سلسلہ جاری تھا جس میں اب پیشرفت ہوئی ہے اور براہ راست رابطہ اور ملاقات کا امکان ہے۔ شہباز شریف کا جہانگیر ترین کے خصوصی نمائندوں کے ساتھ کچھ دن سے رابطہ جاری ہے۔ چند روز میں شہباز شریف اور جہانگیر ترین میں ملاقات کا قوی امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...