پنجاب کے 34 ایڈیشنل ججز کو سیشن جج  کے طور پر ترقی دینے کی منظوری 

لاہور  (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے  34ایڈیشنل سیشن ججوں کو ڈسٹرکٹ اینڈ  سیشن جج کے  عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی ہے۔  ترقی پانے والوں میں جج اعجاز احمد بٹر، خادم حسین، سید فیصل رضا گیلانی، سید علی عباس، محمد حسین، وجاہت حسن، طارق جاوید، شاہد سکندر، محمد یعقوب، ظفر اقبال تارڑ، حامد حسین، اسرار زادہ، زبیر شہزاد کیانی، محمد ظفر اقبال، انجم رضا سید، گلزار احمد خالد، قمر الزمان، عاصم منصور، محمد یاسین شاہین، ابہر گل خان، محمد اسلم بھٹی، عبدالرحمان محمد عارف، سردار محمد اقبال ڈوگر، جاوید اقبال بوسل، جلیل احمد، عدنان مشتاق، شہزاد رضا، ضیاء اللہ، محمد عطا ربانی، محمود ہارون خان، عرفان حیدر، فیض الحسن، فرح ناز مرزا اور شاہد بشیر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن